پاکستان
Time 09 اپریل ، 2023

صدر کی جانب سے بل کی واپسی، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کرلیا گیا

قومی اسمبلی نے چند روز قبل سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 منظور کر کے توثیق کیلئے صدر پاکستان کو بھیجا تھا— فوٹو:فائل
قومی اسمبلی نے چند روز قبل سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 منظور کر کے توثیق کیلئے صدر پاکستان کو بھیجا تھا— فوٹو:فائل

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کرلیا گیا۔

قومی اسمبلی نے چند روز قبل سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 منظور کر کے توثیق کیلئے صدر پاکستان کو بھیجا تھا تاہم گزشتہ روز صدر عارف علوی نے بل نظر ثانی کیلئے واپس پارلیمنٹ کو بھیج دیا۔

اب اس حوالے سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل دوپہر 2 بجے کے بجائے سہ پہر4 بجے ہوگا۔

دوسری جانب وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس بھی کل دوبارہ طلب کیا گیا ہے اور یہ اجلاس کل صبح پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے متعلق امور پر مشاورت ہوگی اور الیکشن سے متعلق فنڈز کی فراہمی سے متعلق مؤقف طے کیا جائے گا، اس کے علاوہ مشترکہ اجلاس میں قانونی سازی سے متعلق امور پر بھی غور کیا جائے گا۔

مزید خبریں :