Time 10 اپریل ، 2023
دنیا

امریکا: نیو جرسی کی مسجد میں نامعلوم شخص کا فجر کی نمازکے دوران امام پر چاقو سے حملہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

امریکی ریاست نیو جرسی کی مسجد میں فجر کی نمازکے دوران امام پر نامعلوم شخص نے چاقو سے حملہ  کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چاقو کے حملے کے نتیجے میں امام مسجد زخمی ہوگئے ۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ چاقو حملے کے وقت مسجد میں دو سو کے قریب نمازی موجود تھے۔

رپورٹس کے مطابق امام  مسجد کی حالت اب خطرے سے باہر ہے جبکہ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے ، البتہ اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ۔

دوسری جانب کینیڈا کے شہر مارکھم  میں مسجد کےاحاطے میں گاڑی سے نمازی کو کچلنے کی کوشش کی گئی۔

رپورٹس کے مطابق 28 سال کے ملزم شیرن کیرونا کیرن کو ٹورنٹو سے گرفتار کرکے اس پر  نفرت انگیز جرم کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق کینیڈا کی وفاقی اورصوبائی حکومت نے واقعے کی مذمت کی ہے ۔

مزید خبریں :