پاکستان

پنجاب الیکشن کیلئے 21 ارب روپے نہیں ملے، الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرادی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پنجاب میں انتخابات کے لیے سپریم کورٹ کے حکم پر 21 ارب روپے الیکشن کمیشن کو جاری نہیں کیے جاسکے۔

الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں ایک صفحہ پرمشتمل رپورٹ جمع کرادی ہے۔

الیکشن کمیشن کی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ حکومت نے الیکشن کمیشن کو 21 ارب روپے فراہم نہیں کیے۔

الیکشن کمیشن نے سربمہر رپورٹ سپریم کورٹ رجسٹرار آفس میں جمع کرائی ہے، رپورٹ چیف جسٹس پاکستان، جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اخترکو بھجوائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے رپورٹ میں کہا ہےکہ پنجاب کی نگران حکومت کا کہنا ہےکہ  سکیورٹی کے لیے صرف 75 ہزار  اہلکار  دے سکتے ہیں، پنجاب میں انتخابات کے لیے 3 لاکھ سکیورٹی اہلکاروں کی کمی ہے۔

یاد رہےکہ سپریم کورٹ نے پنجاب خیبرپختونخوا الیکشن کے لیے 10اپریل تک فنڈز  فراہم کرنےکا کہا تھا۔

مزید خبریں :