11 اپریل ، 2023
آزاد کشمیر ہائیکورٹ کی جانب سے نااہل کیے جانے کے فیصلے کے بعد آزاد جموں کشمیر الیکشن کمیشن نے سردار تنویر الیاس کو ڈی سیٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
آج آزادکشمیر ہائیکورٹ نے وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کو توہین عدالت میں سزا سنائی۔
عدالت نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم کو عدالت برخاست ہونے تک سزا سنائی اور انہیں کسی بھی عوامی عہدے کیلئے نااہل قرار دیا۔ عدالت نے نئے وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کے لیے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا تھا۔
آزاد کشمیرکی تاریخ میں پہلی بار کسی وزیراعظم کو توہین عدالت پر نااہل قرار دیا گیا ہے۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر کی نااہلی کے باوجود کابینہ اور حکومت قائم رہے گی۔ آزاد کشمیر عبوری ایکٹ کے مطابق سینیئر موسٹ وزیر اور کابینہ کام کرتی رہے گی۔