Geo News
Geo News

Time 12 اپریل ، 2023
کاروبار

ملک میں سونا سستا ہو گیا

ملک میں 10 گرام سونا ایک لاکھ 86 ہزار 900 روپے کا ہے۔ فوٹو فائل
ملک میں 10 گرام سونا ایک لاکھ 86 ہزار 900 روپے کا ہے۔ فوٹو فائل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت کچھ کم ہو گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں سونے کا بھاؤ 300 روپے فی تولہ سستا ہوا ہے، ملک میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 18 ہزار روپے ہو گیا ہے۔

ملک میں 10 گرام سونا بھی 275 روپے سستا ہو کر ایک لاکھ 86 ہزار 900 روپے ہو گیا ہے۔

بین الاقوامی بازار میں سونا 8 ڈالر فی اونس مہنگا ہو کر 2009 ڈالر پر ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔