12 اپریل ، 2023
سندھ ہائیکورٹ نے بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی تقریر نشر کرنے پر پابندی ختم کرنے کی درخواست مسترد کردی، درخواست محمد آفتاب الدین بقائی کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔
درخواست میں وفاقی حکومت، سیکرٹری قانون ، سیکرٹری انفارمیشن اور پیمرا کو فریق بنایا گیا تھا اور مؤقف اپنایا گیا تھا کہ بانی ایم کیو ایم نے ہمیشہ غریب اور متوسطہ طبقے کی بات کی ہے۔ بانی ایم کیو ایم اپنی 22 اگست 2016 کی تقریر پر معافی مانگ چکے ہیں لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ بانی ایم کیو ایم کی تقریر نشر کرنے پر پابندی ختم کرنے کا حکم دیا جائے۔