Geo News
Geo News

Time 13 اپریل ، 2023
پاکستان

پشاور: پولیو ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کو خالی کارتوس دیے جانے کا انکشاف

سی سی پی او پشاور نے حقائق کا پتا لگانے کے لیے انکوائری کمیٹی قائم کردی ہے جو رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی: پولیس ترجمان/ فائل فوٹو
سی سی پی او پشاور نے حقائق کا پتا لگانے کے لیے انکوائری کمیٹی قائم کردی ہے جو رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی: پولیس ترجمان/ فائل فوٹو

پشاور میں انسداد پولیو مہم کے دوران ڈیوٹی دینے والے پولیس اہلکاروں کو میگزین میں خالی کارتوس دینے کا انکشاف ہوا ہے۔

پشاور میں پولیو ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کو میگزین میں خالی کارتوس دینے کی  ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق سی سی پی او پشاور محمد اعجاز خان نے حقائق کا پتا لگانے کے لیے انکوائری کمیٹی قائم کردی ہے جو رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

ترجمان کے مطابق سرکاری اسلحہ اور  ایمونیشن حوالگی سے قبل گنتی کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں جب کہ  پولیو ڈیوٹی کیلئے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے پولیس اہلکاروں کو اسلحہ کی تقسیم جاری ہے۔