Time 13 اپریل ، 2023
پاکستان

کے الیکٹرک کو پی ایم ٹی سے زخمی ہونیوالے شہری کو 92 لاکھ روپے ہرجانہ دینے کا حکم

کراچی کی سٹی کورٹ میں سینئر سول جج رزاق حسین نے کے الیکٹرک کی پی ایم ٹی سے شہری کے زخمی ہونے کے کیس کی سماعت کی/ فائل فوٹو
کراچی کی سٹی کورٹ میں سینئر سول جج رزاق حسین نے کے الیکٹرک کی پی ایم ٹی سے شہری کے زخمی ہونے کے کیس کی سماعت کی/ فائل فوٹو

کراچی کی عدالت نے کے الیکٹرک کی پی ایم ٹی سے شہری کے زخمی ہونے کے کیس میں  کے الیکٹرک کو 92 لاکھ روپے ہرجانہ اداکرنے کا حکم دے دیا۔

کراچی کی سٹی کورٹ میں سینئر سول جج رزاق حسین نے  کے الیکٹرک کی پی ایم ٹی سے شہری کے زخمی ہونے کے کیس کی سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل ایڈووکیٹ عثمان فاروق نے واقعے سے متعلق عدالت میں کہا کہ اورنگی ٹاؤن صادق آباد میں 15 نومبر 2018 کو مذکورہ واقعہ پیش آیا تھا جہاں پی ایم ٹی کے الیکٹرک کی غفلت کے باعث گرا۔

وکیل نے کہا کہ عاصم امام بری طرح زخمی ہوئے ، حادثے کے بعد آج بھی جسم کے کئی حصے ناکارہ ہیں۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ کے الیکٹرک پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے اور ہرجانہ اداکرنےکاحکم دیاجائے۔

عدالت نے کے الیکٹرک کو متاثرہ شہری کو 92 لاکھ روپے ہرجانہ اداکرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے کہا کہ کے الیکٹرک 30 دن میں شہری کو ہرجانے کی رقم اداکرے۔

مزید خبریں :