Time 13 اپریل ، 2023
سائنس و ٹیکنالوجی

ایپل نے بھارت میں آئی فونز کی پروڈکشن میں 3 گنا اضافہ کر دیا

ایپل کی جانب سے اگلے ہفتے اولین ریٹیل اسٹور بھارت میں کھولے جا رہے ہیں / رائٹرز فوٹو
ایپل کی جانب سے اگلے ہفتے اولین ریٹیل اسٹور بھارت میں کھولے جا رہے ہیں / رائٹرز فوٹو

ایپل کی جانب سے کافی عرصے سے بھارت میں آئی فونز کی پروڈکشن کی جارہی ہے مگر اب وہاں ڈیوائسز کی پروڈکشن میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران ایپل نے 9.3 ارب ڈالرز  مالیت کے آئی فون بھارت میں تیار کیے۔

مجموعی طور پر ایپل نے بھارت میں آئی فونز کی پروڈکشن میں 3 گنا زیادہ اضافہ کیا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ مارچ 2023 میں ختم ہونے والے مالی سال کے دوران ایپل نے بھارت سے 5 ارب ڈالرز سے زائد آئی فونز دیگر ممالک میں برآمد کیے جو 2021 کے مقابلے میں 4 گنا زیادہ تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایپل نے 2022 میں عالمی سطح پر تیار ہونے والے لگ بھگ 7 فیصد آئی فونز کی پروڈکشن بھارت میں ہوئی۔

اس سے قبل 2021 میں آئی فونز کی محض ایک فیصد پروڈکشن بھارت میں ہوئی تھی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ایپل کی جانب سے آئی فون 15 سیریز کو چین کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی تیار کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

اگر ایسا ہوا تو یہ پہلی بار ہوگا جب نئے آئی فونز کی پروڈکشن بیک وقت 2 ممالک میں ہوں گی۔

ایپل کی جانب سے یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا ہے جب بیجنگ اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے۔

مزید خبریں :