13 اپریل ، 2023
اسلام آباد: وفاقی وزرات داخلہ نے نیوزی لینڈکرکٹ ٹیم کو وی وی آئی پی سیکورٹی دینےکا فیصلہ کیا ہے۔
خیال رہےکہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 11 سے 26 اپریل تک پاکستان کے دورے پر ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ٹیم کو اسٹیٹ لیول سکیورٹی فراہم کرنےکی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب ایڈیشنل کمشنر اسلام آباد نے آئی جی اسلام آباد،کمشنر راولپنڈی سمیت متعلقہ افسران کو مراسلہ لکھ دیا ہے۔
ایڈیشنل کمشنر نے جڑواں شہروں کے افسران کا اجلاس بھی طلب کرلیا ہے اور انتظامیہ اور پولیس کو قانون نافذ کرنے والوں اداروں سے مل کر سکیورٹی پلان بنانےکی ہدایت کی ہے۔
ایڈیشنل کمشنر نے ہدایت کی ہےکہ سکیورٹی پلان کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر کمشنر آفس اور وزارت داخلہ کو دی جائے، اجلاس میں راولپنڈی اسلام آباد کے افسران شریک ہو کر سکیورٹی پلان مرتب کریں گے۔