13 اپریل ، 2023
اسلام آباد بار کونسل نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف شکایت کر دی۔
اسلام آباد بار کونسل کی جانب سے جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف شکایت سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کی گئی ہے، شکایت کے ساتھ آڈیو ویڈیو کے ٹرانسکرپٹ بھی لگائے گئے ہیں، شکایت میں کہا گیا ہے کہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے حوالے سے مختلف آڈیوز اور ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔
شکایت میں جسٹس مظاہر علی اکبر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کا الزام لگایا گیا ہے، اس کے علاوہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف ٹیکس چھپانے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔
اسلام آباد بار کونسل کی شکایت میں کہا گیا ہے کہ جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف مالی بےضابطگی کے ثبوت ہیں، جسٹس مظاہر نقوی نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی لہٰذا جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف کارروائی کی جائے۔