Time 15 اپریل ، 2023
کھیل

بابر اعظم اور محمد رضوان نے ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا

لاہور میں نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں رضوان اور بابر نے ایک اور 50 پلس پارٹنر شپ قائم کی— فوٹو: فائل
لاہور میں نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں رضوان اور بابر نے ایک اور 50 پلس پارٹنر شپ قائم کی— فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کی اوپننگ جوڑی بابر اعظم اور محمد رضوان نے ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا۔

لاہور میں نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں رضوان اور بابر نے ایک اور 50 پلس پارٹنر شپ قائم کی۔

یہ بابر اور رضوان کی مجموعی طور پر 19 ویں ففٹی پلس شراکت داری ہے جو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ورلڈ ریکارڈ ہے۔

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں دوسری سب سے زیادہ 50 پلس پارٹنر شپ کا اعزاز بھارت کے روہت شرما اور کے ایل راہول کو حاصل ہے۔ دونوں نے 15 بار اپنی ٹیم کو 50 رنز سے زائد کی شراکت داری فراہم کی ہے۔

مزید خبریں :