آنکھوں کو صحت مندکیسے رکھا جائے؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

آنکھیں قدرت کی دی ہوئی بہت بڑی نعمت ہے جس سے آپ دنیا کی خوبصورتی کو دیکھتے ہیں اور یہ آنکھیں ہی ہیں جن کی وجہ سے آپ کی زندگی آسان اور  رنگوں سے بھری ہوئی ہے۔

 آنکھوں کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے لیکن اس تیز ترین اور ڈیجیٹل دور میں آنکھوں پر سب سے زیادہ اثر پڑتا ہے کیونکہ آج کل ہر کام کمپیوٹر اور موبائل کے ذریعے ہورہا ہے جس کے باعث بینائی متاثر ہونے کا خدشہ بھی زیادہ ہے۔

تو آج ہم آپ کو کچھ ایسی عادات اور کھانے بتاتے ہیں جن سے آپ اپنی آنکھوں کو صحت مند رکھ سکتے ہیں۔

صحت مند کھانا:

صحت مند کھانے کا تعلق آنکھوں سے جڑا ہوا ہے، اپنے کھانوں میں سبزیوں اور پھلوں کے استعمال سے آپ اپنی بینائی کو متاثر ہونے سے بچا سکتے ہیں کیونکہ تازہ سبزیوں اور پھلوں میں وٹامنز، منرلز اور اینٹی آکسیڈینٹ موجود ہوتا ہے جو آنکھوں کیلئے ضروری ہے۔

وٹامنز:

وٹامن اے، وٹامن سی اور وٹامن ای سمیت زنک آنکھوں کی روشنی کو برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، جن کی بینائی کمزور ہوتی ہیں انہیں ڈاکٹرز کی جانب سے بھی وٹامن کو طاقت کے سپلیمنٹ کے طور پر دیا جاتا ہے۔

وٹامن اے، وٹامن سی اور وٹامن ای پھل اور سبزیوں میں پائے جاتے ہیں جبکہ زنک دہی میں موجود ہوتا ہے۔ 

وہ کھانے جو آنکھوں کی صحت کو نقصان پہنچاتے ہیں:

آج کل فاسٹ فوڈ کو بہت شوق سے کھایا جاتا ہے جس کے حوالے سے ماہرین طب کی جانب سے منع کیا جاتا ہے کیونکہ فاسٹ فوڈ نہ صرف معدے اور جگر کو نقصان پہنچاتے ہیں بلکہ آنکھوں کو بھی متاثر کرتے ہیں۔

ماہرین نے ہائی کیلوریز والے کھانوں کو آنکھوں کیلئے نقصان دہ بتایا ہے جن میں ڈبل روٹی، پاستہ،میٹھا، تیز نمک اور تلے ہوئے کھانے شامل ہیں۔

ورزش اور پر سکون نیند:

ورزش بیماریوں سے بچنے کا بہترین حل ہے، ماہرین کے مطابق ورزش کرنے اور وقت پر سونا بھی  آنکھوں کیلئے فائدے مند ہے، اسی کے ساتھ ماہرین نے گھنٹوں کمپیوٹر اور موبائل کے استعمال سے بھی منع کیا ہے کیونکہ اس سے آنکھیں خشک ہوتی ہیں۔

مزید خبریں :