Time 16 اپریل ، 2023
پاکستان

الیکشن فنڈز کا معاملہ: قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس طلب، گورنر اسٹیٹ بینک کو بھی بلالیا

سپریم کورٹ کی جانب پنجاب میں الیکشن کروانے کیلئے اسٹیٹ بینک کو فنڈز جاری احکامات کا قانونی جائزہ لیا جائے گا— فوٹو:فائل
سپریم کورٹ کی جانب پنجاب میں الیکشن کروانے کیلئے اسٹیٹ بینک کو فنڈز جاری احکامات کا قانونی جائزہ لیا جائے گا— فوٹو:فائل

سپریم کورٹ کی ہدایت پر پنجاب میں الیکشن کیلئے فنڈز کی فراہمی کا جائزہ لینے کیلئے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا خصوسی اجلاس کل طلب کر لیا گیا۔

اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رکن قومی اسمبلی قیصر شیخ کی زیر صدارت اجلاس میں سپریم کورٹ کی طرف پنجاب میں الیکشن کروانے کیلئے  اسٹیٹ بینک کو فنڈز جاری احکامات کا قانونی جائزہ لیا جائے گا۔

اٹارنی جنرل، گورنر اسٹیٹ بینک اور آڈیٹر جنرل کو خصوصی طور پر اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ وزیر تجارت سید نوید قمر کو بھی دعوت نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی کی پیشگی منظوری کے بغیر فنڈز کے اجرا کی ہدایات پر سفارشات مرتب کی جائیں گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے اسٹیٹ بینک کو پنجاب میں انتخابات کیلئے 21 ارب روپے جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔

مزید خبریں :