واٹس ایپ کے استعمال میں مزید آسانی، ایپ نے نیا فیچر پیش کردیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

مقبول میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کی آسانی اور استعمال میں بہتری لانے کے لیے ایک اور شاندار فیچر متعارف کرایا ہے۔

اس نئے فیچر کا نام Description for forwarded messages ہے جس کے تحت اب کوئی بھی پیغام آگے بھیجتے (فارورڈ) ہوئے اس کے ساتھ تفصیلات اور پس منظر بھی شامل کیا جاسکے گا۔

 اس سے پیغام پڑھنے والا اسے بہتر طور پر سمجھ سکے گا۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے اپ ڈیٹڈ بیٹا ورژن 2.23.8.22 کے تحت اب صارفین ویڈیوز، فائل اور تصاویر وغیرہ کو آگے بڑھانے سے قبل ان میں کیپشن بھی لکھ سکیں گے۔

اس سے یہ فائدہ ہوگا کہ آپ میسج بھیجنے والے ایک سے زائد صارفین کو مسلسل ایک ہی بات بیان کرنے سے بچ سکتے ہیں۔

ہوگا یہ کہ جب آپ کوئی فائل، تصویر ،ویڈیو یا جی آئی ایف آگے بھیجیں گے تو اس پر لکھا کیپشن بھی ہٹا کر اپنا کیپشن لکھ سکتے ہیں۔

فوٹو: اسکرین شاٹ/واٹس ایپ بیٹا انفو
فوٹو: اسکرین شاٹ/واٹس ایپ بیٹا انفو

واٹس ایپ بیٹا انفو کی جانب سے جاری کردہ اسکرین شاٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آپ اپنی تفصیل شامل کرسکتے ہیں اور پہلے سے لکھا کیپشن بھی ہٹا سکتے ہیں۔

مزید خبریں :