Time 17 اپریل ، 2023
صحت و سائنس

پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ میں پہلی کامیاب روبوٹک سرجری

انقلابی پیشرفت طبی دنیا میں گیم چینجر ہے: ترجمان پی کے ایل آئی۔ فوٹو فائل
 انقلابی پیشرفت طبی دنیا میں گیم چینجر ہے: ترجمان پی کے ایل آئی۔ فوٹو فائل

لاہور: پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ (پی کے ایل آئی) میں روبوٹ کی مدد سے پہلی کامیاب سرجری کی گئی۔

پی کے ایل آئی پنجاب پبلک ہیلتھ سیکٹر میں روبوٹک سرجری کرنے والا پہلا اسپتال ہے۔

ترجمان پی کے ایل آئی کا کہنا ہے کہ انقلابی پیشرفت طبی دنیا میں گیم چینجر ہے، ڈاکٹر ندیم بن نصرت نے پوری ٹیم کے ساتھ مل کر کارنامہ ممکن بنایا۔

رجمان نے بتایا کہ روبوٹک سرجری کے چند گھنٹوں بعد بعد مریضہ گھر جانے کے قابل تھی، چیئرمین بورڈ آف گورنرز پروفیسر سعید اختر کی جانب سے سرجری کرنے والی ٹیم کو مبارکباد دی گئی۔

ترجمان کے مطابق روبوٹک سرجنز پروفیسر ڈاکٹر محمد ریحان اور پروفیسر ڈاکٹر ریاض حسین نے سرجری کی، دبئی، کراچی اور لاہور سے سی ایم آر سرجیکل ٹیموں نے سرجنز کو معاونت فراہم کی۔

اسپتال ترجمان کا کہنا ہے کہ پی کے ایل آئی میں 400 سے زائد لیور اور 500 سے زائد گردے کے ٹرانسپلانٹ ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں :