18 اپریل ، 2023
آزادکشمیر میں فارورڈبلاک بنتے ہی پی ٹی آئی نے تاخیری حربے شروع کردیے اور وزیراعظم کے انتخاب میں رکاوٹیں ڈالنا شروع کردیں۔
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج پھر ہوگا، آزاد جموں و کشمیرکے صدر بیرسٹر سلطان محمود کی آشیرباد فارورڈ بلاک کو حاصل ہے۔
فارورڈ بلاک کے چوہدری رشید وزارتِ عظمیٰ کے لیے نامزد ہیں جب کہ فارورڈ بلاک راضی ہوا تو مسلم لیگ (ن) روٹھ گئی۔
پیپلز پارٹی اور فارورڈ بلاک کے درمیان ڈیل پر مسلم لیگ (ن) کے تحفظات ہیں۔
صدر (ن) لیگ شاہ غلام قادر کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کو اعتماد میں لیے بغیر پیپلز پارٹی نے فیصلہ کیا، اس کے پابند نہیں ہیں۔