Time 18 اپریل ، 2023
کھیل

وزیر کھیل وہاب ریاض کے ہاں بیٹے کی پیدائش

وہاب ریاض کے ہاں یہ تیسری اولاد کی پیدائش ہوئی ہے، ان کی پہلے دو بیٹیاں ایشال اور حورین ہیں جن کی تصاویر وہ اکثر انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہیں/ اسکرین گریب
وہاب ریاض کے ہاں یہ تیسری اولاد کی پیدائش ہوئی ہے، ان کی پہلے دو بیٹیاں ایشال اور حورین ہیں جن کی تصاویر وہ اکثر انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہیں/ اسکرین گریب

قومی ٹیسٹ کرکٹر اور پنجاب کے نگران وزیر کھیل وہاب ریاض کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

پیر کے روز وہاب ریاض نے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، ساتھ ہی کرکٹر نے ایک جذباتی پیغام بھی شیئر کیا اور کہا کہ ان کے بیٹے کا نام ان کے پیارے مرحوم والد کی یاد میں 'سکندر' رکھا گیا ہے۔

وہاب نے اپنے والد کی تصویر شیئر کی اور لکھا 'الحمد اللہ ، اللہ نے مجھے بیٹے سے نوازا ہے، ایک بار پھر سکندر میری زندگی میں واپس آگیا ہے، سکندر  ہمیشہ سے میری زندگی کا حصہ تھا اور رہے گا، ابو میں آپ کو سب سے زیادہ یاد کررہا ہوں'۔

وہاب ریاض کے ہاں یہ تیسری اولاد کی پیدائش ہوئی ہے، ان کی پہلے دو بیٹیاں  ایشال اور حورین ہیں جن کی تصاویر وہ اکثر انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ وہاب ریاض کو رواں سال کے شروع میں پنجاب کی نگران حکومت میں وزیر کھیل نامزد کیا گیا تھا۔

انہوں نے صوبائی حکومت سے درخواست کی تھی کہ انہیں حال ہی میں ختم ہونے والا پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن آٹھ کھیلنے دیا جائے جس کے نتیجے میں ریاض کی حلف برداری کی تقریب ملتوی ہوگئی۔

پی ایس ایل 8 کے بعد کرکٹر نے مشیر کھیل کا چارج سنبھال لیا۔

مزید خبریں :