Time 18 اپریل ، 2023
انٹرٹینمنٹ

'دی کپل شرما شو' کو بند کرنیکے فیصلے پر کپل کا بیان سامنے آگیا

2016 میں شروع ہونے والے دی کپل شرما شو نے بھارت ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں اپنی مقبولیت سے اپنی الگ پہچان بنائی__فوٹو: انسٹاگرام/کپل شرما
2016 میں شروع ہونے والے دی کپل شرما شو نے بھارت ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں اپنی مقبولیت سے اپنی الگ پہچان بنائی__فوٹو: انسٹاگرام/کپل شرما

بھارت کے مقبول کامیڈی پروگرام 'دی کپل شرما شو' کو عارضی طور پر آف ایئر (بند) کرنے کے فیصلے پر میزبان کپل شرما کا بیان سامنے آیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ کچھ سالوں سے دی کپل شرما شو کو عارضی طور پر روک دیا جاتا ہے کیوں کہ پروگرام کے میزبان کپل شرما بریک لے کر کچھ وقت اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ گزارنا چاہتے ہیں۔

تاہم ایک بار پھر دی کپل شرما شو کو عارضی طور پر بند کیاجارہا ہے اور اس کی وجہ یہی ہے کہ شو میں کام کرنے والے آرٹسٹ کچھ وقت کابریک لیں تاکہ دوبارہ ترو تازہ ہوکر واپس آئیں اور اپنی تخلیقی صلاحتیوں سے شو میں جان ڈالیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم جون کو دی کپل شرما شو کی آخری قسط نشر کی جائے گی جس کے بعد پروگرام کو غیر معینہ مدت کے لیے آف ایئر کر دیا جائے گا۔

کپل کا بیان:

اس حوالے سے کپل شرما نے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ 'اب تک فائنل نہیں ہوا کہ شو کو کب بند کیا جائے گا، ہماری ٹیم جولائی میں اپنے لائیو ٹور کے لیے امریکا جائے گی، اس دوران دیکھیں گے کہ آگے کیا کرنا ہے'۔ 

واضح رہے کہ 2016 میں شروع ہونے والے دی کپل شرما شو نے بھارت ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں اپنی مقبولیت سے اپنی الگ پہچان بنائی اور اس وقت شو کا چوتھا سیزن کامیابی کے ساتھ چل رہا ہے۔

مزید خبریں :