پاکستان
Time 18 اپریل ، 2023

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی گن اینڈ کنٹری کلب اسلام آباد کا ریکارڈ قبضے میں لینے کی ہدایت

گن اینڈ کنٹری کلب کا آڈٹ کیوں نہیں کرایا جارہا، اربوں روپے کے آڈٹ پیراز بن چکے، قانون کی خلاف ورزی ہوئی ہے: نور عالم خان/ فائل فوٹو
گن اینڈ کنٹری کلب کا آڈٹ کیوں نہیں کرایا جارہا، اربوں روپے کے آڈٹ پیراز بن چکے، قانون کی خلاف ورزی ہوئی ہے: نور عالم خان/ فائل فوٹو

اسلام آباد: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے گن اینڈ کنٹری کلب اسلام آباد کا ریکارڈ قبضے میں لینے کی ہدایت کردی۔

پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس نور عالم خان کی زیر صدارت ہوا جس میں وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس اور وزارت بین الصوبائی رابطہ کے آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے گن اینڈ کنٹری کلب اسلام آباد کا آڈٹ نہ ہونے کا نوٹس لے لیا اور کلب کا تمام ریکارڈ قبضے میں لینے کی ہدایت کردی جب کہ ساتھ ہی کلب کے سربراہ نعیم بخاری کوفوری ہٹانےکی ہدایت کردی۔

چیئرمین کمیٹی نور عالم خان نے کہا کہ گن اینڈ کنٹری کلب کا آڈٹ کیوں نہیں کرایا جارہا، اربوں روپے کے آڈٹ پیراز بن چکے، قانون کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔

پی اے سی نے کلب کے آڈٹ کے لیے نیب اور ایف آئی اے کی مدد لینے کی ہدایت کردی۔

نور عالم خان نے کہا کہ میں یہ آڈٹ پیراز ایف آئی اے اور نیب کو انکوائری کیلئے بھجوا رہا ہوں۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے کلب کے سربراہ نعیم بخاری سے گاڑی اور دفاتر سمیت تمام مراعات اور سہولیات واپس لینے کی ہدایت  کردی۔

مزید خبریں :