Time 18 اپریل ، 2023
انٹرٹینمنٹ

پاکستانی اداکارہ سعیدہ امتیاز کی موت کی خبروں پر منیجر کا ردعمل سامنے آگیا

سوشل میڈیا پیجز پر یکے بعد دیگر پوسٹس کی وجہ سے اداکارہ ٹوئٹر پر بھی ٹرینڈ کر رہی تھیں / فوٹو فائل
سوشل میڈیا پیجز پر یکے بعد دیگر پوسٹس کی وجہ سے اداکارہ ٹوئٹر پر بھی ٹرینڈ کر رہی تھیں / فوٹو فائل

اداکارہ سعیدہ امتیاز کے منیجر نے انکے سوشل میڈیا سے انتقال کی خبر کی تردید کرتے ہوئے ہیکرز کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ دے دیا۔

اداکارہ کے لیگل ایڈوائزر میاں شہباز احمد نے جیو ڈیجیٹل سے گفتگو میں بتایا کہ سعیدہ امتیاز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کس نے ہیک کیے اور اس کے پیچھے کیا معاملات ہیں اس پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ اداکارہ اس وقت اپنے لاہور والے گھر میں موجود ہیں اور وہ بلکل خیریت سے ہیں جبکہ وہ  اس معاملے پر جلد ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کریں گی۔

اداکارہ سعیدہ امتیاز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اُن کے انتقال کی جھوٹی خبر پوسٹ ہوئی تھی جس کے بعد سے صارفین ان کے انتقال پر دکھ کا اظہار کر رہے تھے۔

سوشل میڈیا پیجز پر یکے بعد دیگر پوسٹس کی وجہ سے اداکارہ ٹوئٹر پر بھی ٹرینڈ کر رہی تھیں جبکہ اب تصدیق ہو گئی ہے کہ سعیدہ امتیاز خیریت سے اپنے لاہور والے گھر میں موجود ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ کے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا گیا تھا کہ سعیدہ امتیاز آج صبح اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔

مزید خبریں :