Time 18 اپریل ، 2023
پاکستان

کچے میں مارے گئے 5 دہشتگردوں میں 2 کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشتگرد نکلے: آئی جی پنجاب

کچے کا آپریشن نیشنل سکیورٹی کونسل کا فیصلہ ہے، پیچھے ہٹنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ہر حد تک جائيں گے: ڈاکٹر عثمان— فوٹو: فائل
کچے کا آپریشن نیشنل سکیورٹی کونسل کا فیصلہ ہے، پیچھے ہٹنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ہر حد تک جائيں گے: ڈاکٹر عثمان— فوٹو: فائل

انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے انکشاف کیا ہے کہ کچے میں مارے گئے 5 دہشتگردوں میں سے 2 کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشتگرد تھے۔

سندھ اور پنجاب کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں کےخلاف پولیس آپریشن 10 ویں روز بھی جاری رہا۔ 

ڈی پی او رحیم یارخان کے مطابق  کچے میں آپریشن کے دوران کوکانی گینگ کے 4 ڈاکوؤں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ ڈاکو قابل سکھانی کے ٹھکانےکا محاصرہ کرلیاگیا ہے جہاں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

اس کے علاوہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے انکشاف کیا ہے کہ کچے میں مارے گئے 5 دہشتگردوں میں سے 2 کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشتگرد تھے، اب تک 18 افراد گرفتار کرلیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کچے کا آپریشن نیشنل سکیورٹی کونسل کا فیصلہ ہے، پیچھے ہٹنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ہر حد تک جائيں گے۔

مزید خبریں :