19 اپریل ، 2023
کرکٹ آسٹریلیا ویب سائٹ نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا۔
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کےفائنل میں آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں مقابل ہوں گی جس کا فائنل 7 سے 11 جون تک انگلینڈ میں شیڈولڈ ہے۔
پاکستان کےکپتان بابراعظم کو ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل کیا گیا ہے۔
بابر اعظم نے چیمپئن شپ کے دوران 14 ٹیسٹ میچ کھیلے، انہوں نے 1527 رنز 08. 61 کی اوسط سے بنائے جس میں چار سنچریاں اور 10نصف سنچریاں اسکور کیں۔
بابر اعظم کا سب سے زیادہ اسکور 196رنز تھا جو آسٹریلیا کے خلاف بنایا۔
اس کے علاوہ ٹیم میں آسٹریلیا کے عثمان خواجہ، ٹریوس ہیڈ اور پیٹ کمنز شامل ہیں، ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز ہیں ہیں۔
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دیگر کھلاڑیوں میں بھارت کے رویندرا جڈیجا، ریشبھ پنت، روی چندرن ایشون،انگلینڈ کے جوروٹ ،جیمزاینڈرسن اورسری لنکا کےڈیمتھ کرونارتنے اور جنوبی افریقا کےکگیسوربادابھی شامل ہیں۔