Geo News
Geo News

Time 19 اپریل ، 2023
کاروبار

عید سے قبل گوشت کی قیمت میں اضافہ

مرغی کا گوشت 16 روپے فی کلو اضافے کے بعد 516 روپے سے بڑھ کر 532 روپے کلو ہوگیا/ فائل فوٹو
مرغی کا گوشت 16 روپے فی کلو اضافے کے بعد 516 روپے سے بڑھ کر 532 روپے کلو ہوگیا/ فائل فوٹو

لاہور : عید سے قبل بیف، مٹن اور چکن کے نرخ بڑھ گئے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق مرغی کا گوشت 16 روپے فی کلو اضافے کے بعد 516 روپے سے بڑھ کر 532 روپے کلو ہوگیا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق مٹن کی قیمت 1900 سے بڑھ کر 2200 روپے تک ہوگئی  جب کہ بیف کی قیمت بڑھا کر 1200 روپے کلو کر دی گئی ہے۔

 مارکیٹ ذرائع کے مطابق مٹن اور بیف کی سرکاری ریٹ لسٹ کسی دکان پر نہیں اور دکاندار من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔