Geo News
Geo News

Time 19 اپریل ، 2023
دلچسپ و عجیب

یو کے میراتھن میں ساڑھی پہن کر دوڑنے والی بھارتی خاتون توجہ کا مرکز

بھارت سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے روایتی لباس ساڑھی پہن کر میراتھن میں حصہ لیا اور 42.5 کلو میٹر تک دوڑ لگائی/ فوٹو سوشل میڈیا
بھارت سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے روایتی لباس ساڑھی پہن کر میراتھن میں حصہ لیا اور 42.5 کلو میٹر تک دوڑ لگائی/ فوٹو سوشل میڈیا

برطانیہ میں ہونے والی میراتھن میں بھارت سےتعلق رکھنے والی خاتون نے ساڑھی پہن کر حصہ لیا جو پورے میراتھن میں توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں یو کے میراتھن کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے لیکن پورے میراتھن میں ایک خاتون سب سے ہی منفرد رہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے روایتی لباس ساڑھی پہن کر میراتھن میں حصہ لیا اور 42.5 کلو میٹر تک دوڑ لگائی۔

سوشل میڈیا پر مختلف اکاؤنٹس کے ذریعے خاتون کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس پر انہیں سراہا جارہا ہے۔