19 اپریل ، 2023
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئرزکی رینکنگ جاری کردی ۔
ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں جب کہ پاکستان کے محمد رضوان کا دوسرا اور کپتان بابراعظم کا تیسرا نمبر برقرار ہے۔
جنوبی افریقا کے رائیلی روسو پانچویں نمبر پر آگئے اور نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے چھٹے نمبر پر چلے گئے۔
ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ میں قومی کرکٹر افتخار احمد 10 درجے ترقی کے بعد 44 ویں نمبر پر آگئے۔
ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ
ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان کا پہلا نمبر برقرار ہے۔
قومی ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر حارث رؤف 5 درجے ترقی کے بعد 11 نمبر پر موجود ہیں۔
پاکستان کے شاداب خان رینکنگ میں 13 ویں نمبر پر موجود ہیں اور شاہین آفریدی ایک درجے ترقی کے بعد 15 ویں نمبر پر آگئے۔
نیوزی لینڈ کے ایش سودھی پانچ درجے ترقی کے بعد 16 ویں نمبر پر آگئے۔
ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر ہے۔
آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرزرینکنگ
ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں آسٹریلیاکےمارنس لبوشین کاپہلانمبربرقرار ہے، پاکستان کے بابراعظم رینکنگ میں پانچویں نمبر پر موجود ہیں، سری لنکاکےدیموتھ کرونارتنےایک درجےترقی کےنویں نمبر پرآگئے۔
سری لنکا کے دنیش چندیمل چار درجے ترقی کے بعد 14 ویں نمبر پر آگئے۔
ٹیسٹ بولرزکی رینکنگ
بولرز کی ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت کے روی چندرن ایشون کا پہلا نمبر برقرار ہے، سری لنکا کے پرابتھ جے سوریا 13 درجے ترقی کے بعد 19 ویں نمبر پر آگئے۔
سری لنکا کے بولر رمیش مینڈس 3 درجے ترقی کے بعد 32 وین نمبر پر آگئے۔
ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر ہے۔