Time 19 اپریل ، 2023
پاکستان

عمران خان کیخلاف توشہ خان کیس سننے والے جج کا تبادلہ کر دیا گیا

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی ہدایت پر رجسٹرار نے ہائیکورٹ نے جج ظفر اقبال کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ فوٹو فائل
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی ہدایت پر رجسٹرار نے ہائیکورٹ نے جج ظفر اقبال کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ فوٹو فائل

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توشہ خان کیس سننے والے جج کا تبادلہ کر دیا گیا۔

ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت کر رہے تھے  تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی ہدایت پر رجسٹرار ہائیکورٹ نے جج ظفر اقبال کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی الیکشن کمیشن کی درخواست مسترد کی تھی۔


مزید خبریں :