20 اپریل ، 2023
ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک آج کل ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ سے خوش نظر نہیں آتے۔
درحقیقت ایلون مسک نے مائیکرو سافٹ کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کا انتباہ کیا ہے۔
ٹوئٹر کے مالک کی جانب سے یہ انتباہ ایک ٹوئٹ کے جواب میں دیا گیا۔
اس ٹوئٹ میں کہا گیا تھا کہ مائیکرو سافٹ نے ٹوئٹر کو اپنے اشتہاری پلیٹ فارم سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ یہ ٹیکنالوجی کمپنی ٹوئٹر کی اے پی آئی فیس ادا نہیں کرنا چاہتی۔
اس ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے ایلون مسک نے کہا کہ وہ غیر قانونی طور پر ٹوئٹر ڈیٹا استعمال کرنے کی تربیت دیتے ہیں، یہ مقدمے کا وقت ہے۔
اس سے قبل مائیکرو سافٹ نے کہا تھا کہ 25 اپریل سے ملٹی پلیٹ فارمز کی اسمارٹ کمپین میں ٹوئٹر کو سپورٹ نہیں کیا جائے گا۔
اس کا مطلب ہے کہ صارفین مائیکرو سافٹ کے سوشل منیجمنٹ ٹول کے ذریعے ٹوئٹر اکاؤنٹ تک رسائی حاصل نہیں کر سکیں گے۔
یہ تنازع اس وقت سامنے آیا ہے جب ایلون مسک کی جانب سے اپنی آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کمپنی کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ نئی کمپنی اوپن اے نامی کمپنی کا مقابلہ کرے گی جس میں مائیکرو سافٹ کی جانب سے اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔