دنیا
Time 20 اپریل ، 2023

بھارتی فوجی ٹرک پر مبینہ دہشتگرد حملہ، 5 فوجی ہلاک

ابتدائی طورپر واقعے کا سبب بجلی گرنا بتایا گیا تھا تاہم بعدازاں دفاعی حکام نے واقعے کو مبینہ دہشتگردی کا واقعہ قرار دے دیا: بھارتی میڈیا/ فصٽص؛ ہندستان ٹائمز
ابتدائی طورپر واقعے کا سبب بجلی گرنا بتایا گیا تھا تاہم بعدازاں دفاعی حکام نے واقعے کو مبینہ دہشتگردی کا واقعہ قرار دے دیا: بھارتی میڈیا/ فصٽص؛ ہندستان ٹائمز

مقبوضہ کشمیر میں قابض انڈین آرمی کے ٹرک پر آسمانی بجلی گرنے کے بعد آگ لگ گئی واقعے میں 5 فوجی ہلاک ہوگئے، دفاعی حکام نے واقعےکو مبینہ دہشتگردی قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی طورپر بھارتی محکمہ دفاع کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل دیویندر آنند کا کہنا تھاکہ بھمبھر گلی سے پونچھ کی طرف جاتے ہوئے بھٹا دھوریاں کے مقام پر فوجی ٹرک پر آسمانی بجلی گرنے سے آگ لگ گئی، واقعے میں 5 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

بعد ازاں بھارتی آرمی ہیڈکوارٹر ناردرن کمانڈ نے ایک بیان میں واقعے کو دہشتگردی سے جوڑتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوجی ٹرک پر نامعلوم دہشتگردوں کے حملے میں 5 اہلکار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ بھمبر گلی سے پونچھ کے راجوڑی سیکٹر کی طرف جاتے ہوئے برسات اور دھند کا فائدہ اٹھاکر  نامعلوم دہشتگردوں نے بھارتی فوجی ٹرک پر  حملہ کردیا، مبینہ دستی بم حملے کے نتیجے میں ٹرک نے آگ پکڑ لی تھی۔

مزید خبریں :