Geo News
Geo News

Time 20 اپریل ، 2023
پاکستان

تربوز فروشوں کے درمیان معمولی جھگڑے میں تین افراد قتل

گوجرانوالہ کے بازار میں معمولی جھگڑے پر باپ بیٹے سمیت 3 افراد کو قتل کردیا گیا، واردات کے بعد ملزم فرار ہوگیا— فوٹو: فائل
گوجرانوالہ کے بازار میں معمولی جھگڑے پر باپ بیٹے سمیت 3 افراد کو قتل کردیا گیا، واردات کے بعد ملزم فرار ہوگیا— فوٹو: فائل

گوجرانوالہ کے بازار میں معمولی جھگڑے پر باپ بیٹے سمیت 3 افراد کو قتل کردیا گیا، واردات کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واہنڈو مین بازار میں تربوز بیچنے والے دو دکانداروں میں جھگڑاہوا، جھگڑے کے دوران باپ بیٹے سمیت تین افراد کو قتل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں دکاندار ارشد  اس کا بیٹا نوید اور ایک ساتھی زبیر شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تربوز بیچتے ہوئے دکاندار زاہد اور ارشد میں گذشتہ روز معمولی تلخ کلامی پر جھگڑا ہوا تھا۔

آج دوبارہ جھگڑا ہوا تو زاہد نے تیز دھار آلے سے تین افراد کو قتل اور ایک کو زخمی کر دیا۔ واردات کے بعد ملزم فرار ہو گیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔