Time 21 اپریل ، 2023
پاکستان

پی ڈی ایم نے کہا تھا پنجاب اسمبلی توڑیں تو قومی اسمبلی توڑ دیں گے: شاہ محمود

خدشہ ہے حکومت انتخابات کو طول دینا چاہتی ہے: رہنما تحریک انصاف/ فائل فوٹو
خدشہ ہے حکومت انتخابات کو طول دینا چاہتی ہے: رہنما تحریک انصاف/ فائل فوٹو

ملتان: تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے کہا تھا پنجاب اسمبلی توڑیں تو قومی اسمبلی توڑ دیں گے۔

ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خدشہ ہے حکومت انتخابات کو طول دینا چاہتی ہے، پی ڈی ایم کے کہنے پر صوبائی اسمبلیاں تحلیل کیں، پی ڈی ایم نے کہا تھا پنجاب اسمبلی توڑیں تو قومی اسمبلی توڑ دیں گے لیکن مسلم لیگ (ن) اپنے مؤقف سے مُکر گئی۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ مناسب تجاویز دی گئیں تو راستہ نکالیں گے۔

اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کی تاریخ کے لیے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے لچک دکھانے پر آمادگی کا اظہار کیا تھا۔

مزید خبریں :