Time 22 اپریل ، 2023
پاکستان

عیدالفطر پر صدر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف کی قوم کو مبارکباد

عیدالفطر پر صدر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف کی قوم کو مبارکباد

صدرمملکت عارف علوی اور وزیراعظم شہبازشریف نے عیدالفطر کے موقع پر قوم کو مبارکباد کا پیغام پیش کر دیا۔

عیدالفطر کے موقع پر قوم کو اپنے پیغام میں صدر عارف علوی نے کہا کہ ملک کو درپیش موجودہ حالات سے نکلنے کیلئے درگزر کرنے کی ضرورت ہے، آج ہم لوگوں کو معاف کرنے کو تیار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ قوم سے اپیل ہے کہ گروہی، مذہبی اور سیاسی اختلافات کو نفرت انگیزی کا ذریعہ نہ بننے دیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے عیدالفطر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اتحادی حکومت کی مسلسل کوشش رہی ہے کہ معاشی مشکلات کا کم سے کم بوجھ عوام تک پہنچے، اللہ تعالیٰ ہمیں ان آزمائشوں سے نجات عطا فرمائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سب کو پاکستان کی بہتری کی تعمیری سوچ، یکسوئی اور مسلسل محنت سے کھوئی ہوئی منزل تک پہنچنا ہے۔

مزید خبریں :