پاکستان
Time 22 اپریل ، 2023

نور جہاں کی موت کے بعد سری لنکا پاکستان کو دو ہتھنیاں تحفے میں دے گا

ایک ہتھنی کراچی چڑیا گھر اور دوسری لاہور چڑیا گھر کو دی جائے گی:یاسین جوئیہ__فوٹو: سوشل میڈیا
ایک ہتھنی کراچی چڑیا گھر اور دوسری لاہور چڑیا گھر کو دی جائے گی:یاسین جوئیہ__فوٹو: سوشل میڈیا

سری لنکا کے اعزازی قونصل جنرل یاسین جوئیہ نے کراچی کے چڑیا گھر میں کئی عرصے سے علیل ہتھنی نور جہاں کی موت پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

لاہور میں جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں  یاسین جوئیہ نے کہا کہ سری لنکا دو ہتھنیاں پاکستان کو تحفے میں دے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایک ہتھنی کراچی چڑیا گھر اور دوسری لاہور چڑیا گھر کو دی جائے گی۔

یاسین جوئیہ نے کہا کہ لاہور کے چڑیا گھر میں سوزی کے مرجانے کے بعد اب کوئی ہتھنی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ نور جہاں 22 اپریل بروز ہفتے کی صبح دم توڑ گئی جس کی تصدیق چڑیا گھر انتظامیہ نے کی۔

مزید خبریں :