Time 23 اپریل ، 2023
پاکستان

ہتھنی نور جہاں کی ہلاکت، شہری مقدمہ درج کرانے تھانے پہنچ گیا

پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا ہے، مقدمے کے اندراج کے لیے عدالت سے رجوع کروں گا: درخواست گزار۔ فوٹو فائل
پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا ہے، مقدمے کے اندراج کے لیے عدالت سے رجوع کروں گا: درخواست گزار۔ فوٹو فائل

کراچی چڑیا گھر میں ہتھنی نور جہاں اور دیگر جانوروں کی ہلاکت کے معاملے پر شہری نے ڈائریکٹر چڑیا گھر اور ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

عمران عزیز ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ چڑیا گھر انتظامیہ کے خلاف گارڈن تھانے میں درخواست دوں گا، ڈائریکٹر کراچی چڑیا گھر اور ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی و دیگر کی لاپرواہی سے جانوروں کی ہلاکت ہوئی، نور جہاں اور دیگر جانوروں کی ہلاکت غفلت و لاپرواہی سے ہوئی۔

عمران عزیز ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ ہتھنی نورجہاں اور دیگر جانوروں کی ہلاکت کا مقدمہ درج کیا جائے اور جانوروں کی ہلاکت کی تحقیقات کرائی جائے۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ گارڈن پولیس نے درخواست وصول کر لی ہے تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا ہے، درخواست ایس ایچ او گارڈن اور ایس ایس پی ساؤتھ کو ارسال کی جائے گی، مقدمے کے اندراج کے لیے عدالت سے رجوع کروں گا، شہری نور جہاں کی ہلاکت کا مقدمہ درج کروانے کے لیے میرا ساتھ دیں۔

مزید خبریں :