Time 24 اپریل ، 2023
صحت و سائنس

شدید موسمی اثرات کے باعث پاکستان میں ملیریا سے اموات میں اضافہ

پاکستان میں گزشتہ برس سیلاب کے بعد ملیریا انفیکشن کیس 4 گنا بڑھ کر 16 لاکھ ہوگئے: سربراہ عالمی ادارہ صحت/ فائل فوٹو
پاکستان میں گزشتہ برس سیلاب کے بعد ملیریا انفیکشن کیس 4 گنا بڑھ کر 16 لاکھ ہوگئے: سربراہ عالمی ادارہ صحت/ فائل فوٹو

عالمی ادارہ  صحت (ڈبلیو ایچ او)  کی جانب سے بتایا گیا ہےکہ شدید موسمی اثرات سے پاکستان اور  ملاوی میں ملیریا کی وجہ سے اموات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

سربراہ عالمی ادارہ صحت پیٹر سینڈز کے مطابق پاکستان میں گزشتہ برس سیلاب کے بعد ملیریا انفیکشن کیس 4گنابڑھ کر 16لاکھ ہوگئے ہیں۔

پیٹر سینڈز  کے مطابق ملاوی میں طوفانی بارشوں کے سبب ملیریا کےکیسز میں اضافہ ہوا ہے،  ادارے کا کہنا ہے کہ رواں سال ملیریا کے عالمی دن پرخطرے کی گھنٹی بجانےکا موقع ہے۔

پیٹر سینڈز کا کہنا ہےکہ ملیریا کی خراب ہوتی صورتحال ختم کرنے کے لیے ابھی کام کرنےکی ضرورت ہے، پاکستان اور  ملاوی میں بارش کے بعد بننے والے تالاب ملیریا کے مچھروں کی افزائش کے لیے مثالی جگہ بن گئے ہیں۔

کل 25 اپریل کو دنیا بھر میں ملیریا کا عالمی دن منایا جائےگا۔

مزید خبریں :