24 اپریل ، 2023
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے جنرل (ر) باجوہ سے متعلق اپنے چیئرمین عمران خان کے بیان کو نیا رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
پی ٹی آئی نے عمران خان کے انٹرویو میں ان کے اپنے الفاظ رپورٹ کرنے کو بھی جھوٹ قرار دے دیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جیو نیوز کی خبرکا اسکرین شاٹ شیئر کیا گیا ہے۔
خبر میں عمران خان اعتراف کر رہے ہیں کہ خیبر پختونخوا اور پنجاب کی اسمبلیاں جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کے مشورے پر توڑیں۔
اسکرین شاٹ کے ساتھ کہا گیا ہے کہ لفافیز لوگوں کو ایک بار پھر گمراہ کر رہے ہیں۔
واضح رہےکہ جیو نیوز نے عمران خان کے یہ الفاظ نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو سے لیے جس میں وہ واضح طور پر کہہ رہے ہیں کہ خیبر پختونخوا اور پنجاب کی اسمبلیاں جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کے مشورے پر تحلیل کیں۔