پاکستان
Time 24 اپریل ، 2023

سگریٹ نوشی منشیات کے استعمال کی پہلی سیڑھی ہے: آئی جی پنجاب

بچہ تیز ڈرائیونگ کرے، اونچی آواز میں میوزک سنے تو اسکی وجہ بھی منشیات ہوسکتی ہیں: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور/ فائل فوٹو
بچہ تیز ڈرائیونگ کرے، اونچی آواز میں میوزک سنے تو اسکی وجہ بھی منشیات ہوسکتی ہیں: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور/ فائل فوٹو 

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نےکہا ہے کہ سگریٹ نوشی منشیات کے استعمال کی پہلی سیڑھی ہے اور جب بچے تمباکو نوشی کی طرف راغب ہوں تو والدین کو چاہیے کہ انہیں سختی سے روکیں۔

ایک بیان میں آئی جی  پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا  تھا کہ بچہ تیز ڈرائیونگ کرے، اونچی آواز میں میوزک سنے تو اس کی وجہ بھی منشیات ہوسکتی ہے۔

انہوں نےکہا کہ بچوں کو منشیات سے محفوظ رکھنے کے لیے تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کے اطراف میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں اور ان آپریشنز کے نتیجے میں 6 ہزار کلو چرس، 200کلو ہیروئن اور ڈرگ آئس برآمد کر چکے ہیں۔

 ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ سگریٹ نوشی منشیات کے استعمال کی پہلی سیڑھی ہے، والدین  بچوں کو تمباکو نوشی کی طرف راغب ہونے سے روکنے کے لیے اقدامات کریں۔

مزید خبریں :