پاکستان
Time 03 اکتوبر ، 2020

اسلام آباد میں تعلیمی اداروں اورپارٹیوں کیلئے لائی گئی منشیات پکڑی گئی

گرفتار ملزمان میں بیرون ملک سے منشیات پاکستان لانے والا غیرملکی بھی شامل ہیں: اینٹی نارکوٹکس فورس— فوٹو: فائل 

اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انٹیلیجنس آپریشن میں خاتون سمیت 7 ملزم گرفتار کرلیے۔

اے این ایف کے مطابق انٹیلیجنس آپریشن اسلام آباد کے علاقوں ایف 10، ایف 11، ایف 7 اور جی 12 میں کیا گیا اور کارروائی کے دوران خاتون سمیت 7ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

اے این ایف نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں بیرون ملک سے منشیات پاکستان لانے والا غیرملکی بھی شامل ہیں۔

نارکوٹکس فورس کے مطابق آپریشن میں 30کروڑ روپےکی ہیروئن، آئس اورگولیاں برآمد ہوئیں اور یہ منشیات تعلیمی اداروں اورپارٹیوں کیلئے فروخت کی جاتی تھی۔

مزید خبریں :