Geo News
Geo News

Time 25 اپریل ، 2023
پاکستان

آرمی چیف جنرل عاصم منیر چین پہنچ گئے

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا چین کا دورہ دو طرفہ فوجی تعلقات بڑھانے کے لیے ہے: آئی ایس پی آر/ فائل فوٹو
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا چین کا دورہ دو طرفہ فوجی تعلقات بڑھانے کے لیے ہے: آئی ایس پی آر/ فائل فوٹو

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر چین پہنچ گئے۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل عاصم منیر سرکاری دورے پر چین گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا چین کا دورہ دو طرفہ فوجی تعلقات بڑھانے کے لیے ہے۔