Time 26 اپریل ، 2023
پاکستان

بیوروکریسی الیکشن کرانے میں رکاوٹ بن رہی ہے: نگران وزیر خیبر پختونخوا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

خیبر پختونخوا کے نگران وزیر ٹرانسپورٹ شاہد خٹک کا کہنا ہےکہ صوبے کی بیوروکریسی اور مختلف ڈیپارٹمنٹس میں شامل پی ٹی آئی کے لوگ الیکشن کرانے میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔

جیو نیوز سےگفتگو کرتے ہوئے وزیر ٹرانسپورٹ شاہد خٹک کا کہنا تھا کہ آئین کے مطابق نگران حکومت کا وقت پورا ہوچکا ہے، سپریم کورٹ، الیکشن کمیشن اور پارٹی سربراہان ہی اب فیصلہ کریں گے۔

 شاہد خٹک کا کہنا تھا کہ  خیبرپختونخوا کی بیوروکریسی اور مختلف ڈیپارٹمنٹس میں شامل پی ٹی آئی کے لوگ الیکشن کرانے میں رکاوٹ بن رہے ہیں، کوشش ہےکہ وزیراعظم، سپریم کورٹ اور  الیکشن کمیشن سے اختیار ملتے ہی بیورو کریسی میں دوسرے لوگ لائیں اور تمام پارٹیوں کے ساتھ مشاورت کے بعد پھر ہم الیکشن کرائیں۔

مزید خبریں :