27 اپریل ، 2023
اسپینش کلب جیرونا کے کیسٹیلانو کا اعزاز ریال میڈرڈ کے خلاف 75 سال میں 4 گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔
اس سے قبل دسمبر 1947 میں اسٹیبن ایکاواریا نے ریال اوویڈ کیلئے پانچ گول کیے تھے۔
لالیگا میں کھیلے گئے میچ میں ریال میڈرڈ کو نویں نمبر پر موجود جیرونا سے چار کے مقابلے دو گول سے اپ سیٹ شکست سامنا کرنا پڑا۔
میچ کے دوران پہلے 12 منٹ کے دوران میزبان ٹیم جیرونا کے کیسٹیلانو نے پہلا گول اسکور کر دیا، 12 منٹ بعد دوسرا گول اسکور کیا۔
دوسرے ہاف میں کیسٹیلانو نے تیسرا اور 62 ویں منٹ میں چوتھا گول اسکور کیا۔