دنیا
Time 27 اپریل ، 2023

پاکستان کے روسی تیل کی خریداری پر کوئی اعتراض نہیں، امریکا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

امریکا کا کہنا ہے کہ پاکستان کے روسی تیل کی خریداری پر کوئی  اعتراض نہیں ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے  واشنگٹن میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے روسی تیل کی خریداری پر اعتراض نہیں، ہر ملک اپنی ضروریات کے مطابق فیصلے کا حق رکھتا ہے۔

ترجمان امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش رہی کہ روسی تیل کو عالمی منڈی سے باہر نہ رکھا جائے، سمجھتے ہیں کہ باقی دنیا میں روسی تیل کی مانگ موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسی مقصد کے لیے عالمی سطح پر قیمت کا تعین کیا گیا، ہم نہیں چاہتے کہ روس اس رقم کو جنگ میں جھونکے۔

واضح رہے کہ روس سے خام تیل کا جہاز 24 مئی تک پاکستان پہنچنےکا امکان ہے۔

ذرائع وزارت توانائی کا کہنا ہےکہ خام تیل کتنا سستا پڑےگا کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہے، ابھی روس سے صرف ٹیسٹنگ کے لیےکارگو آئےگا۔

مزید خبریں :