27 اپریل ، 2023
ایرانی ڈیزل کی پاکستان میں اسمگلنگ کا دائرہ مزید وسیع ہوگیا ہے اور بڑے پیمانے پر ملک میں اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل استعمال ہو رہا ہے۔
آئل انڈسٹری کا تخمینہ ہےکہ پاکستان میں ایرانی ڈیزل کی ماہانہ اسمگلنگ 30 کروڑ لیٹر ماہانہ سے بڑھ گئی ہے۔
انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہےکہ ایرانی ڈیزل کے سبب معیاری ڈیزل کی فروخت میں 43 فیصد کی بڑی کمی ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایران سے پیٹرول اسمگلنگ بھی بڑھنے لگی ہے اور اس کا حجم 3 کروڑ لیٹر ماہانہ سے بڑھ گیا ہے۔