پاکستان
Time 28 اپریل ، 2023

پی ٹی آئی رہنما مونس الہٰی کے دوست سہیل اصغر گرفتار

سہیل اصغراعوان کو اینٹی کرپشن پنجاب نے سیشن عدالت لاہور سے گرفتار کیا: اینٹی کرپشن پنجاب/ فائل فوٹو
سہیل اصغراعوان کو اینٹی کرپشن پنجاب نے سیشن عدالت لاہور سے گرفتار کیا: اینٹی کرپشن پنجاب/ فائل فوٹو

لاہور: اینٹی کرپشن نے پی ٹی آئی رہنما مونس الٰہی کے دوست  سہیل اصغر اعوان کو گرفتار کرلیا۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق سہیل اصغراعوان کو اینٹی کرپشن پنجاب نے سیشن عدالت لاہور سے گرفتار کیا، ان پرسڑک کی تعمیر و مرمت کا ٹھیکا من پسند ٹھیکےدارکو دلوانے اور سڑک کی تعمیر و مرمت میں 50 لاکھ کا کک بیک لینے کا الزام ہے۔

حکام کے مطابق ناقص مٹیریل استعمال کرا کر سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا ٹیکا لگایا گیا۔

حکام نے بتایا کہ سہیل اصغر اعوان کو گوجرانوالا میں درج مقدمہ نمبر6/23 میں گرفتار کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :