28 اپریل ، 2023
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈیم فنڈز پر سپریم کورٹ کا اختیار ختم کرنے کی درخواست خارج کردی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست خارج کرنے کا فیصلہ جاری کیا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بظاہر رجسٹرار سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ کھولنے پر کوئی پابندی نہیں، اسٹیٹ بینک اکاؤنٹس کا معاملہ ریگولیٹ کرنے کے لیے موجود ہے۔
فیصلے میں قرار دیا گیا کہ اکاؤنٹ کھولنے میں قانون کی خلاف ورزی ہوتی تو اسٹیٹ بنک معاملہ اٹھا سکتا تھا۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں قومی اسمبلی نے ڈیم فنڈ کی رقم قومی خزانے میں جمع کروانے کی قرارداد بھی منظور کی تھی۔