Time 29 اپریل ، 2023
پاکستان

جب ڈکٹیٹرز آتے ہیں تو سوموٹو نوٹس سو رہا ہوتا ہے: راجہ پرویز اشرف

پارلیمان کو ڈکٹیٹ نہیں کیا جاسکتا اور پارلیمان کی حیثیت کو ماننا پڑے گا: اسپیکر قومی اسمبلی/ فائل فوٹو
پارلیمان کو ڈکٹیٹ نہیں کیا جاسکتا اور پارلیمان کی حیثیت کو ماننا پڑے گا: اسپیکر قومی اسمبلی/ فائل فوٹو

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ  جب ڈکٹیٹرز آتے ہیں تو سوموٹو نوٹس سو رہا ہوتا ہے۔

ایک بیان میں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ جب ڈکٹیٹرز آتے ہیں تو سوموٹو نوٹس سو رہا ہوتا ہے، ڈکٹیٹروں کو آئین میں ترمیم کی اجازت دی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمان کو ڈکٹیٹ نہیں کیا جاسکتا اور پارلیمان کی حیثیت کو ماننا پڑے گا، پارلیمان کو سائیڈ لائن کردیا گیا، پنجاب کے الیکشن کا کہتے ہیں اور خیبرپختونخوا کے انتخابات کا نام نہیں لیتے۔

مزید خبریں :