Time 29 اپریل ، 2023
پاکستان

ریٹائرمنٹ کے بعد یہ حال ہیں تو اس وقت کیا حال ہوگا جب یہ کرسیوں پر تھے؟ مریم

نواز شریف چپ ہے مگر اللّہ تعالیٰ کی قدرت اس کے خلاف سازش کرنے والے سازشیوں کا گھناؤنا چہرہ اور گٹھ جوڑ ہر روز رسوا ہو رہا ہے: لیگی چیف آرگنائزر— فوٹو:فائل
نواز شریف چپ ہے مگر اللّہ تعالیٰ کی قدرت اس کے خلاف سازش کرنے والے سازشیوں کا گھناؤنا چہرہ اور گٹھ جوڑ ہر روز رسوا ہو رہا ہے: لیگی چیف آرگنائزر— فوٹو:فائل

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر و سینیئر نائب صدر مریم نواز نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو لیک پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز کا کہنا تھاکہ جن کے ریٹائر ہوکر یہ حالات ہیں، سوچیں جب وہ طاقت کے نشے میں اپنی کرسیوں پر فرعونِ وقت بنے بیٹھے تھے تو اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیسےکررہے ہوں گے؟

انہوں نے کہا کہ نواز شریف چپ ہے مگر اللّہ تعالیٰ کی قدرت اس کے خلاف سازش کرنے والے سازشیوں کا گھناؤنا چہرہ اور گٹھ جوڑ ہر روز رسوا ہو رہا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھاکہ سوچیں، انصاف کی سب سے بڑی کرسی پر بیٹھ کر ریاست کی تقدیر کے فیصلے ساسوں، دامادوں اور بچوں کو انٹرٹین (entertain) کرنے کی خاطر یا ان کے مالی مفادات کی خاطر ہورہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کی تاریخ میں ایسا گھناؤنا عدالتی مذاق آج تک کسی ریاست کے ساتھ نہیں ہوا ہوگا، عمران اور اس کو مسلط کرنے والے پاکستان کے مجرم ہیں اور قرار واقعی سزا کے مستحق ہیں، ریاست انصاف کی منتظر ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثارکے بیٹے نجم ثاقب کی مبینہ آڈیو سامنے آئی ہے۔

مزید خبریں :