30 اپریل ، 2023
شہد سب زیادہ پسند کیا جانے والا وہ قدرتی میٹھا ہے جسے کا استعمال دنیا بھر میں لوگ مختلف طریقے سے کرتے ہیں، کوئی چائے اور کافی میں ڈال کر شہد کا استعمال کرتا ہے تو کوئی کھانوں میں شہد ڈالتا ہے۔
شہد مختلف اقسام اور قیمتوں میں دستیاب ہے، بڑی مکھی یا چھوٹی مکھی کا شہد اور مقدار کے حساب سے شہد کی قمیت مقرر کی جاتی ہے تاہم ایک شہد ایسا ہے جسے دنیا کا مہنگا ترین شہد کہا جاتا ہے۔
دنیا کا مہنگا ترین شہد کون سا ہے؟
دنیا کے مہنگے ترین شہد کا نام ایلوش ہنی( Elvish honey) ہے جو انتہائی نایاب ہے، یہ شہد ترکیہ کے بلیک سی ریجن میں پایا جاتا ہے اور اپنے منفرد ذائقے اور قیمت کی وجہ سے جانا جاتا ہے اس کے علاوہ اسے دنیا کا سب سے خالص شہد بھی کہا جاتا ہے۔
یہ شہد مہنگا کیوں ہے؟
یہ شہد ترکیہ کے شہر آرٹوین میں قائم 1800 میٹر گہرائی میں واقع غار سے نکالا جاتا ہے اور یہ ہی وجہ اسے دنیا کا مہنگا ترین شہد بناتی ہے۔
اس کے علاوہ یہ شہد صرف سال میں ایک بار ہی حاصل کیا جاتا ہے جس وجہ سے بھی اس شہد کی قیمت زیادہ ہے۔
اس شہد کو کون سی چیز خاص بناتی ہے؟
اس شہد کو خاص اس کا منفرد ذائقہ بھی بناتا ہے کیونکہ یہ شہد عام شہد کی طرح میٹھا نہیں بلکہ تھوڑا سا کڑوا ذائقے کا ہوتا ہے جسے صحت کیلئے نہایت مفید مانا جاتا ہے۔
اس شہد میں اینٹی آکسیڈینٹس، میگنیشیئم اور پوٹاشیئم کی خوبیاں بھی پائی جاتا ہے۔
اس شہد کی قیمت کتنی ہے؟
ایلوش ہنی کو پاکستانی کرنسی کے حساب سے 9 لاکھ فی کلوگرام میں فروخت کیا جاتا ہے۔