Time 30 اپریل ، 2023
دلچسپ و عجیب

بھارت: گائے کے ہاں شیر سے مشابہ بچھڑے کی پیدائش

عجیب وغریب بچھڑا پیدائش کے 30 منٹ بعد ہی انتقال کرگیا :فوٹوبشکریہ بھارتی میڈیا
عجیب وغریب بچھڑا پیدائش کے 30 منٹ بعد ہی انتقال کرگیا :فوٹوبشکریہ بھارتی میڈیا

قدرت کئی بار انسان کو ایسے معجزے دکھاتی ہے جنہیں دیکھ کر سائنس بھی دنگ رہ جاتی ہے۔

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں حال ہی میں ایک ایسا عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جہاں گائے نے ایک ایسے بچھڑے کو جنم دیا جو شیر کے بچے سے مماثلت رکھتا ہے۔ عجیب وغریب بچھڑا پیدائش کے 30 منٹ بعد ہی انتقال کرگیا تاہم اس واقعے نے لوگوں کو حیرت میں مبتلا کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس عجیب وغریب بچھڑےکی پیدائش ضلع رائسن میں نتھولال شلپکار نامی کسان کے باڑے پر ہوئی جس کی خبر  پھیلتے ہی دور دراز  گاؤں سے لوگوں کی بڑی تعداد اسے دیکھنے پہنچ گئی۔

عجیب  وغریب بچھڑےکی پیدائش سے متعلق   ویٹرنری ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ  شیر کے بچے سے مشابہ  بچھڑے کی پیدائش  گائے کے بچہ دانی میں خرابی کا نتیجہ ہے، اگرچہ بچھڑا ابتدائی طور پر صحت مند تھا لیکن پیدائش کے30 منٹ کے اندر  ہی انتقال کرگیا۔

 بھارت  میں جانوروں کے ڈاکٹر این کے تیواری نے بتایا کہ گائے کے  حمل میں خرابی کی وجہ سے   ایسے بچھڑے کی پیدائش ہوئی جو کہ شیر  کے بچے سے مماثل تھا، ایسے مسائل جین کی صحیح نشوونما نہ ہونے کی وجہ سے  سامنے آتے ہیں۔ 

مزید خبریں :