30 اپریل ، 2023
جانوروں سے محبت سابق وزیراعظم و پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی اور میر مرتضیٰ بھٹو کی بیٹی فاطمہ بھٹو اور ان کے دُلہا جبران کو اینیمل ویلفیئر سینٹر کھینچ لائی۔
گزشتہ روز نوبیاہتا جوڑے فاطمہ بھٹو اور ان کے شوہر جبران نے ریسکیو کیے گئے جانوروں کے ساتھ بھرپور وقت گزارا۔
اس موقع پر بندریا Suri نے بھی نئے جوڑے کے ساتھ پھلوں کی دعوت اڑائی ، خوبصورت دن کی تصاویر فاطمہ بھٹو کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی گئیں۔
تصاویر میں فاطمہ اور جبران کے علاوہ ان کے بھائی جونیئر ذوالفقار علی بھٹو کو بھی بندر کو گود میں اٹھائے دیکھا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ فاطمہ بھٹو دوروز قبل جبران کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی تھیں اور نکاح کی چھوٹی سے تقریب خاندانی گھر 70 کلفٹن میں ہوئی تھی۔